خبریںشیعہ مرجعیت

بھولنے والے اور جاہل شخص کے اعمال کے حکم کے بارے میں فقہاء کے درمیان اختلافِ رائے ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے روزانہ علمی نشست کا انعقاد بروز پیر، 20 محرم الحرام 1438 کو ہوا۔

اس نشست میں حسبِ سابق، آپ نے شرکائے نشست کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے ان افراد کے اعمال کے حکم کے بارے میں، جنہوں نے حکمِ الٰہی کے خلاف اپنا شرعی فریضہ انجام دیا ہو، فرمایا: "اس مسئلہ میں فقہاء کے درمیان اختلافِ رائے پایا جاتا ہے۔ بعض فقہاء ناسی (یعنی وہ شخص جو مسئلہ بھول گیا ہو) اور جاہل (یعنی جو مسئلہ سے ناواقف ہو) کے حکم میں کوئی فرق نہیں کرتے۔”

آپ نے مزید فرمایا: "البتہ بعض دیگر فقہاء کا نظریہ یہ ہے کہ ناسی اور جاہل کا حکم یکساں نہیں ہے، بلکہ مختلف موارد میں ان کے احکام ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔”

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button