شام

نیٹو کے سربراہان کے نام عالمی تنظیمِ نفیِ تشدد کا کھلا خط؛ شام میں انسانی حقوق اور اقلیتوں کے تحفظ کا مطالبہ

نیٹو کے سربراہان کے نام عالمی تنظیمِ نفیِ تشدد کا کھلا خط؛ شام میں انسانی حقوق اور اقلیتوں کے تحفظ کا مطالبہ

عالمی تنظیمِ نفیِ تشدد (فری مسلم) نے شمالی اوقیانوسی معاہدہ تنظیم (نیٹو) کے اجلاس میں شریک رہنماؤں کے نام ایک کھلا خط ارسال کرتے ہوئے شام میں انسانی حقوق کے تحفظ اور خصوصاً مذہبی و نسلی اقلیتوں کی حفاظت کے لئے مؤثر اور سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی تنظیمِ نفیِ تشدد نے شام کی غیر مستحکم انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کا سکیورٹی ماحول اب بھی انتہا پسندانہ نظریات کے گہرے اثرات کی زد میں ہے، جس کے باعث بنیادی اور ہمہ گیر اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، مسلمانِ آزادہ نے نیٹو کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ سفارتی دباؤ کے ذریعے شام کے فوجی اور سکیورٹی اداروں کو تشدد اور فرقہ واریت میں ملوث عناصر سے پاک کرنے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔

بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ایک آزاد بین الاقوامی نگران کمیٹی قائم کی جائے جو حراستی مراکز کا معائنہ کرے، جرائم کے مرتکب افراد کو حاصل عدالتی استثنا کا خاتمہ یقینی بنائے، اور برابر کے شہری حقوق کی بنیاد پر قانون کی حکمرانی قائم کرے، کیونکہ یہی شام میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کا واحد مؤثر راستہ ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button