ایشیاء
جموں میں بادل پھٹنے سے سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ، کئی ریاستوں میں موسلادھار بارش کا الرٹ
جموں میں بادل پھٹنے سے سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ، کئی ریاستوں میں موسلادھار بارش کا الرٹ
جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بادل پھٹنے، اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، جبکہ امدادی ٹیمیں بحالی کے کام میں مصروف ہیں۔
ڈوڈا میں بھی بارش سے نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
ادھر جھارکھنڈ میں شدید بارش کے باعث یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ اتر پردیش میں آئندہ ایک ہفتے تک بارش کی پیش گوئی ہے۔
الہ آباد میں صرف آدھے گھنٹے کی بارش سے کئی علاقے زیرِ آب آ گئے اور ٹریفک متاثر ہوئی۔ محکمۂ موسمیات نے 10 اور 11 جولائی کو مشرقی اتر پردیش میں شدید بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔




