یورپ
یورپی انٹیلی جنس کا روس میں 2026ء کے دوران بینکاری بحران کا خدشہ
یورپی انٹیلی جنس کا روس میں 2026ء کے دوران بینکاری بحران کا خدشہ
یورپی انٹیلی جنس کی ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ روس کو 2026ء کے دوران سنگین بینکاری بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنگی معیشت کا مالی بوجھ بینکوں پر منتقل ہونے، دفاعی شعبے اور رعایتی قرضوں میں اضافے سے مالی خطرات بڑھ گئے ہیں، جبکہ گھریلو اور کارپوریٹ قرضوں میں عدم ادائیگی کا رجحان بھی تشویشناک ہے۔
تاہم روسی مرکزی بینک نے ان خدشات کو مسترد کرتے ہوئے مالیاتی نظام کو مستحکم قرار دیا ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق دفاعی اخراجات، ریاستی تعاون اور ایشیائی ممالک سے تجارت روسی معیشت کو سہارا دے رہی ہے۔



