ایشیاء

سری لنکا کی جیل میں ہنگامہ، 23 افراد ہلاک

سری لنکا کی جیل میں ہنگامہ، 23 افراد ہلاک

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے قریب واقع ایک جیل میں دو حریف گروہوں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں 19 قیدی اور 4 جیل اہلکار شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ہنگامے منشیات کی اسمگلنگ سے وابستہ گروہوں کے تصادم کے بعد شروع ہوئے، جبکہ 100 سے زائد زخمی قیدیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی خصوصی فورس طلب کی گئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سری لنکا کی جیلوں میں گنجائش سے تقریباً چار گنا زیادہ قیدی موجود ہیں، جس کے باعث وہاں پہلے بھی پرتشدد واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button