افغانستان

جنوبی افغانستان میں المناک ٹریفک حادثہ؛ صوبہ زابل میں مسافر بس الٹنے سے ایک جاں بحق، 28 زخمی

جنوبی افغانستان کے مقامی حکام نے بتایا ہے کہ صوبہ زابل کے ضلع شاہ جوی میں ایک مسافر بس الٹنے کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص جاں بحق جبکہ 28 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

افغانستان کے ٹیلی گرام چینل خبر تازہ افغانستان کے مطابق زخمیوں میں متعدد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈرائیور کی لاپروائی اور سڑکوں کی خستہ حالی اس شاہراہ پر پیش آنے والے ایسے حادثات کی اہم وجوہات میں شمار ہوتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button