ایران

ایران میں افغان مہاجرین کے لیے انتظامی و قانونی مشکلات میں شدید اضافہ، ہانا کی رپورٹ

انسانی حقوق کی تنظیم "ہانا” کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق ایران میں افغان مہاجرین کے خلاف انتظامی، حقوقی اور عدالتی پابندیوں میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔

ہشت صبح اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ جنگ کے بعد سیکورٹی سختیوں کے باعث افغان تارکینِ وطن کے لیے سرکاری و عدالتی اداروں تک رسائی شدید متاثر ہوئی ہے۔

سب سے بڑا بحران شادی، طلاق، پیدائش اور نسب جیسے بنیادی امور کے اندراج کے لیے مؤثر نظام کا فقدان ہے، جس کے باعث ہزاروں افغان باشندے قانونی بے یقینی کا شکار ہیں۔

اس رکاوٹ نے حضانت، وراثت، نفقہ، ہرجانہ اور طبی بیمہ جیسے بنیادی حقوق تک رسائی مسدود کر دی ہے۔ گرفتاری و ملک بدری کے خوف سے بیشتر متاثرین عدالت جانے سے بھی گریز کرتے ہیں۔

اس صورتحال کا سب سے زیادہ خمیازہ خواتین اور بچے بھگت رہے ہیں، جو گھریلو تشدد، غیر رجسٹرڈ شادیوں اور استحصال کے خطرے سے دوچار ہیں۔ ہانا نے عالمی برادری سے فوری توجہ کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button