لبنان

6 لاکھ سے زائد لبنانی بے گھر افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئے

خطہ میں فوجی جھڑپوں میں کمی اور جنگ کے خاتمہ کے لئے ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کے بعد لبنان کے لاکھوں بے گھر افراد کی اپنے آبائی علاقوں اور گھروں کو واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

یہ انسانی بحران اس وقت شدت اختیار کر گیا تھا جب سرحدی کشیدگی اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد جنوبی لبنان میں وسیع فضائی حملے اور زمینی فوجی کارروائیاں شروع ہوئیں۔

لبنانی حکام کے مطابق ان جھڑپوں میں تقریباً 4 ہزار 300 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ 10 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق، بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت (IOM) نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جون کے آخر میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد اب تک 6 لاکھ 40 ہزار سے زائد لبنانی بے گھر افراد جنوبی لبنان اور بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں واقع اپنے گھروں کو واپس لوٹ چکے ہیں۔

مقامی اعداد و شمار پر مبنی اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرچہ بڑی تعداد میں متاثرین واپس آ چکے ہیں، تاہم جنگ کے تباہ کن اثرات کے باعث اب بھی تقریباً 5 لاکھ افراد بے گھر ہیں اور ان کے لیے محفوظ واپسی کے حالات ابھی تک میسر نہیں آ سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button