پاکستان
بس کا بریک فیل ہونے سے 40 مسافر جاں بحق، 8 زخمی

بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقہ داناسر میں بریک فیل ہونے کے باعث مسافر بس گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 40 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق بس میں معمول سے زیادہ مسافر سوار تھے۔
بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔




