اگر نذر کو مقررہ جگہ یا مقررہ وقت پر ادا کرنا ممکن نہ ہو تو اسے اس کی مشابہ صورت میں ادا کیا جائے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
اگر نذر کو مقررہ جگہ یا مقررہ وقت پر ادا کرنا ممکن نہ ہو تو اسے اس کی مشابہ صورت میں ادا کیا جائے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے روزانہ علمی نشست کا انعقاد بروز بدھ، 15 محرم الحرام 1448ھ کو ہوا۔
اس نشست میں، حسبِ سابق، آپ نے شرکائے نشست کے مختلف فقہی مسائل سے متعلق سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے معصومین علیہم السلام، بالخصوص ایامِ محرم کی عزاداری سے متعلق بعض احکامِ نذر کے بارے میں فرمایا: "اگر کسی وجہ سے نذر کو اسی مقررہ جگہ یا وقت پر ادا کرنا ممکن نہ ہو، تو فقہائے کرام نے فرمایا ہے کہ ایسی صورت میں نذر کو اس کی مشابہ صورت میں ادا کیا جائے۔”
معظم لہ نے مزید فرمایا: "یعنی اگر کسی مخصوص ہیئت (عزاداری کے مرکز یا انجمن) میں نذر ادا کرنا ممکن نہ ہو تو کسی دوسری ہیئت (انجمن) میں اسے ادا کرے، اور اگر اسی سال کے یومِ عاشورا پر نذر پوری کرنا ممکن نہ ہو تو آئندہ کسی عاشورا کے دن اسے ادا کرے۔”




