پاکستان

ہند و پاک کی 117 ممتاز شخصیات کا مودی اور شہباز شریف سے مذاکرات بحال کرنے کا مطالبہ

ہند و پاک کی 117 ممتاز شخصیات کا مودی اور شہباز شریف سے مذاکرات بحال کرنے کا مطالبہ

ہندوستان اور پاکستان کی 117 سابق سفارتکاروں، سیاست دانوں، ماہرینِ تعلیم اور سماجی شخصیات نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کو کھلا خط لکھ کر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات، مکمل سفارتی تعلقات، ویزا خدمات اور عوامی روابط بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔

خط میں کشمیر سمیت تمام زیر التوا مسائل پر جامع بات چیت، فوجی کشیدگی میں کمی، تجارت، سفری روابط اور مذہبی راہداریوں کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ جنوبی ایشیا کا مستقبل امن، تعاون اور مشترکہ ترقی سے وابستہ ہے، نہ کہ مسلسل کشیدگی اور دشمنی سے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button