خبریں

عالمی سطح پر غیر معمولی گرمی کی شدید لہر کے مہلک نتائج پر ماہرینِ صحت کا سنگین انتباہ، ہیٹ اسٹروک کا بڑھتا ہوا خطرہ کمزور طبقات کے لئے جان لیوا بننے لگا

عالمی سطح پر غیر معمولی گرمی کی شدید لہر کے مہلک نتائج پر ماہرینِ صحت کا سنگین انتباہ، ہیٹ اسٹروک کا بڑھتا ہوا خطرہ کمزور طبقات کے لئے جان لیوا بننے لگا

یورپ، ایشیا اور امریکہ میں درجۂ حرارت میں غیر معمولی اضافہ نے صحت کے نظاموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

شدید موسمیاتی تبدیلیوں نے جہاں جنگلاتی آگ اور فضائی آلودگی میں اضافہ کیا ہے، وہیں یہ براہِ راست شہریوں کی جانوں کے لیے بھی سنگین خطرہ بن چکی ہیں۔

العربیہ نیوز نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر جسم کا مرکزی درجۂ حرارت 40.6 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے تو ہیٹ اسٹروک (سکتۂ گرمی)، جسم کے اہم اعضاء کو مستقل نقصان یا حتیٰ کہ موت واقع ہو سکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال تقریباً پانچ لاکھ افراد شدید گرمی کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق شیر خوار بچے، بزرگ، محنت کش، اور دل کے امراض میں مبتلا افراد اس ہنگامی صورتِ حال سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے طبقات ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button