ہندوستان

اروناچل پردیش میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، 12 اضلاع متاثر، فضائیہ نے 4 افراد کو بحفاظت بچا لیا

اروناچل پردیش میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، 12 اضلاع متاثر، فضائیہ نے 4 افراد کو بحفاظت بچا لیا

اروناچل پردیش میں مسلسل موسلا دھار بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 12 اضلاع شدید متاثر ہو گئے ہیں۔

متعدد سڑکیں اور پل تباہ ہونے سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ نے سیسری ندی کے درمیان پھنسے چار افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بحفاظت نکال لیا، جبکہ مختلف اضلاع میں امدادی اور بحالی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

محکمۂ موسمیات نے مزید شدید بارش، گرج چمک اور آندھی کی پیش گوئی کرتے ہوئے عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button