غیر درجہ بندی

جنگ کی تباہ کاریوں کی ہولناک رپورٹ؛ جنوبی لبنان میں نقصانات کا تخمینہ تقریباً 1.4 ارب ڈالر

جنوبی لبنان میں حالیہ جنگ کے نتیجے میں ہونے والی وسیع پیمانے پر تباہی کے باعث مجموعی مالی نقصان کا تخمینہ 1.38 ارب امریکی ڈالر لگایا گیا ہے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 11ہزار 95 عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہو چکی ہیں، جبکہ تقریباً 18 ہزار رہائشی یونٹس براہِ راست جنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہزاروں رہائشی، تجارتی اور سرکاری عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔

فرانس 24 کی رپورٹ کے مطابق یہ تخمینہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) اور لبنان کی قومی کونسل برائے سائنسی تحقیق (CNRS) نے مشترکہ طور پر جاری کئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرچہ حالیہ علاقائی معاہدوں میں لبنان کی تعمیرِ نو کا موضوع زیرِ بحث آیا ہے، تاہم اس کے لئے کوئی واضح اور جامع منصوبہ شامل نہیں کیا گیا۔ نتیجتاً جنگ کے بعد لبنان کو تعمیرِ نو، بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور رہائشی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایک سنگین بحران کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button