دنیاہندوستان

عاشورا حق، عدل اور انسانی وقار کا ابدی پیغام ہے: آغا سید حسن موسوی الصفوی

بڈگام: جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن موسوی الصفوی نے کہا ہے کہ واقعۂ عاشورا حق، عدل، انسانی وقار اور ظلم کے خلاف استقامت کا ابدی پیغام دیتا ہے، جبکہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانی ہر دور میں امت مسلمہ اور پوری انسانیت کے لئے مشعلِ راہ ہے۔

یومِ عاشورا کے موقع پر بڈگام میں نمازِ جمعہ سے قبل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کا قیام اقتدار کے لئے نہیں بلکہ دینِ اسلام کے احیاء، امت کی اصلاح اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کے لئے تھا۔ انہوں نے زور دیا کہ کربلا کا پیغام ہر دور میں حق و باطل کی پہچان، دینی بصیرت، اخلاقی استقامت اور مظلوموں کی حمایت کا درس دیتا ہے۔

آغا سید حسن نے عزاداری کو دینی شعور، اخلاقی تربیت اور عدل و انصاف کے فروغ کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا اور امام زین العابدین علیہ السلام نے پیغامِ کربلا کو ہمیشہ کے لئے زندہ رکھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button