
قم المقدسہ میں مقیم کربلائیوں کا دستۂ عزا، شبِ عاشورائے حسینی اور سیدالشہداء علیہ السلام کے جانثار یاران و خاندانِ باوفا کی مظلومانہ شہادت کے موقع پر حسینیہ بیت العباس علیہ السلام سے روانہ ہوا اور حرمِ مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا تک کے راستوں پر عزاداری کرتا ہوا آگے بڑھا۔
یہ دستہ صحنِ مطہر میں پہنچ کر عزا برپا کیا اور اس جانسوز مصیبت کی تعزیت کریمۂ اہلِ بیت علیہم السلام کی بارگاہ میں پیش کی۔
اس مراسم میں اہلِ بیتِ عصمت و طہارت علیہم السلام کے دلدادگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلوس کے پیش روا میں علما، مرجعِ عالیقدر کے دفتر کے بعض ذمہ داران، اور طلبا و فضلا شامل تھے جن کی موجودگی نے دیگر شرکاء کے عزم و حوصلے کو دوبالا کر دیا۔
شرکائے مجلس نے حجتِ زمانہ حضرت ولی العصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی بارگاہ میں تعزیت پیش کرنے کے بعد، راہِ واپسی پر مرجعِ عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے بیت المبارک پر حاضری دی، جہاں آیت اللہ سید حسین شیرازی، فرزندِ مرجعِ عالیقدر، نے ان کا گرمجوشی سے استقبال فرمایا اور عزاداری برپا کی گئی۔




