اسلامی دنیاایرانخبریںعراق
محرم کے پہلے عشرے میں مہران سرحد سے ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد زائرین کی آمد و رفت

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ماہِ محرم کے آغاز سے اب تک عتباتِ عالیات کی زیارت کے لیے مہران بین الاقوامی سرحد سے گزرنے والے زائرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ بیس ہزار آٹھ سو سولہ تک جا پہنچی ہے۔
مڈل ایسٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق صرف منگل کی صبح سے ہی آٹھ ہزار پانچ سو زائرین اس گذرگاہ سے گزر چکے ہیں۔
عاشقانِ حسینی کے اس والہانہ جذبے اور بھرپور استقبال کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ تاسوعا اور عاشورا کی آمد کے ساتھ ساتھ آنے والے دنوں میں زائرین کی آمد و رفت میں نمایاں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔




