بنگلہ دیش

ڈھاکہ کے حسینی دالان میں حضرت علی اکبر علیہ السلام کی عظیم شہادت کے تذکرے کے ساتھ مجلسِ عزا منعقد

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں واقع امام بارگاہ حسینی دالان میں مجلسِ عزا منعقد ہوئی، جس میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے فرزند حضرت علی اکبر علیہ السلام کی عظیم شہادت، شجاعت، وفاداری اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ان کی بے مثال مشابہت کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

مجلس کا اہتمام حسینی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام کیا گیا، جس میں اہلِ بیت علیہم السلام سے عقیدت رکھنے والے مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مولانا محمد رضا حسینی نے اردو جبکہ مولانا یونس غازی نے بنگالی زبان میں خطاب کرتے ہوئے واقعۂ کربلا کے پیغامِ حریت، ایثار اور استقامت پر روشنی ڈالی۔

مقررین نے کہا کہ حضرت علی اکبر علیہ السلام نے میدانِ کربلا میں حق و صداقت کی سربلندی کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے رہتی دنیا تک وفاداری اور قربانی کی لازوال مثال قائم کی۔ مجلس کے اختتام پر نوحہ خوانی، ذکرِ مصائب، دعا اور روایتی عزاداری کے مراسم ادا کئے گئے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button