پاکستان
کراچی؛ امام بارگاہ بقیۃ اللہ میں گاڑی گھسنے سے ایک بچی شہید، 17 عزادار زخمی

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں واقع امام بارگاہ بقیۃ اللہؑ کے احاطے میں مجلسِ عزا کے دوران ایک تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر داخل ہوگئی، جس کے نتیجے میں 14 سالہ زونیرہ شہید جبکہ 17 عزادار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈرائیور مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا اور ابتدائی تحقیقات میں بریک فیل ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ شیعہ علماء نے اسے سکیورٹی کی سنگین ناکامی قرار دیتے ہوئے شفاف تحقیقات اور عزاداروں کے تحفظ کے لئے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔




