افغانستان

افغانستان کی اعلیٰ شیعہ کمیشن کا مشاورتی اجلاس؛ محرم میں عزاداری پر عائد پابندیوں کے خاتمے پر زور

افغانستان کی اعلیٰ شیعہ کمیشن کا ایک مشاورتی اجلاس علماء، خطباء، مذہبی مبلغین اور ثقافتی اداروں کے ذمہ داران کی شرکت سے منعقد ہوا۔

اجلاس کے شرکاء نے ماہِ محرم کے مذہبی مراسم اور عزاداری کی مجالس کو پورے جوش و خروش کے ساتھ منعقد کرنے اور ان پر کسی قسم کی غیر ضروری پابندی عائد نہ کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے شیعہ برادری کے لئے عزاداری کے مناسب اور سازگار ماحول کی فراہمی پر بھی زور دیا۔

ٹیلی گرام نیوز چینل "خبرِ تازہ افغانستان” کی رپورٹ کے مطابق، اجلاس میں ماہِ محرم کی عزاداری کے سلسلہ میں درپیش مشکلات، چیلنجز اور رکاوٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ مذہبی آزادیوں کا تحفظ اور عبادت گاہوں و مذہبی شعائر کے احترام کو یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ان کے مطابق عزاداری اور دیگر مذہبی مراسم کی آزادانہ ادائیگی شیعہ برادری کا بنیادی اور مذہبی حق ہے، لہٰذا متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ضروری سہولیات اور تعاون فراہم کرنا چاہیے۔

یہ مطالبات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب گزشتہ برسوں میں ہرات اور بعض دیگر شہروں میں عوامی مقامات پر عزاداری کے پرچم نصب کرنے اور بعض مذہبی سرگرمیوں کے انعقاد پر عائد پابندیوں نے مذہبی حلقوں میں تشویش پیدا کی تھی۔

اجلاس کے اختتام پر علماء اور مذہبی شخصیات نے عزاداری کے راستے میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے، مذہبی آزادیوں کے احترام اور محرم الحرام کے مراسم کے پُرامن، محفوظ اور منظم انعقاد کے لئے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button