
محرم کی دوسری شب کی آمد کے ساتھ ہی سعودی عرب میں اہل بیت علیہم السلام کے عقیدت مندوں اور شیعیان نے سیدالشہداء کی عزاداری کا آغاز کر دیا۔
ٹیلیگرام چینل "راوی عربستان” کی رپورٹ کے مطابق، یہ مجلس عزا منطقہ شرقیہ کے شہر قطیف کے نواحی جزیرہ "تاروت” میں واقع حسینیہ "عبدالرحیم” میں علاقے کے شیعیان کی پُرجوش شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی۔
اس روحانی مجلس میں سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ "علی البقال” نے خطاب فرمایا اور شہدائے کربلا کے غم میں ذکر مصائب و روضہ خوانی کی۔



