خبریں

امروہہ: 3 محرم کا تاریخی جلوس عقیدت و احترام کے ساتھ برآمد

امروہہ: 3 محرم الحرام کا تاریخی و روایتی جلوس امام بارگاہ والیہ پچدرا سے عقیدت و احترام کے ساتھ برآمد ہوا، جس میں مقامی اور بیرونِ شہر سے آئے ہوئے ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔

جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا شہر کے مختلف علاقوں میں پہنچا۔ جلوس میں مقدس علم، شبیۂ تابوت اور شبیۂ ذوالجناح شامل تھے، جبکہ اونٹوں کا قافلہ واقعۂ کربلا کی یاد تازہ کر رہا تھا۔ نوحہ خوانی اور سینہ زنی کے دوران فضا "یا حسینؑ” کی صداؤں سے گونجتی رہی۔

محرم پروگراموں کے لیے تشکیل دی گئی ایڈہاک کمیٹی، انتظامیہ اور انجمن رضاکارانِ حسینی کے تعاون سے جلوس پرامن ماحول میں اپنے اختتام کو پہنچا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button