پاکستان

پنجاب پولیس بانیانِ مجالس و جلوس کو ہراساں کرنا بند کرے، علامہ شبیر حسن میثمی

اسلام آباد: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی محرم کمیٹی کے سربراہ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے بانیانِ مجالس و جلوس، لائسنس داران اور عزاداروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے دوران عزاداری کے پروگراموں پر غیر ضروری پابندیاں اور رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب پولیس اور سپیشل برانچ کی جانب سے بے بنیاد رپورٹنگ، شورٹی بانڈز، مچلکوں، فورتھ شیڈول اور مقدمات کے ذریعے عزاداروں کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

علامہ میثمی نے کہا کہ عزاداری آئینی، مذہبی اور بنیادی حق ہے، جس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے وفاقی اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ عزاداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور بانیانِ مجالس و جلوس کو ڈرانے دھمکانے کے بجائے مثبت رویہ اختیار کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button