نوجوان مبلغین کا جلسۂ فراغت؛ منبرِ حسینی کی ترقی کے لئے ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کا اہم اقدام

ثقافتی و فلاحی ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام نے مرکزِ آموزشِ شعائر دارالمصباح کے نوجوان طلبہ کے جلسۂ فراغت کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں ادارہ کے سربراہ، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ مصطفی محمدی نے شرکت کی۔شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ جلسہ ایک جامع تعلیمی و عملی تربیتی کورس کے اختتام پر منعقد ہوئی، جس کا مقصد نوجوان مبلغین کو منبرِ حسینی کی خدمت اور دینی شعائر کی بہتر انداز میں ادائیگی کے لئے تیار کرنا تھا۔جلسہ کے مقررین نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ایسے باصلاحیت اور باعلم خطباء کی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے، جو دینی معارف اور پیغامِ عاشورا کو مؤثر انداز میں معاشرے تک پہنچا سکیں۔واضح رہے کہ مؤسسۂ مصباح الحسین علیہ السلام، مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے دفتر کی زیر سرپرستی دینی، ثقافتی اور تربیتی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔ ادارہ کی جانب سے منعقد کئے جانے والے یہ تربیتی پروگرام شعائرِ حسینی کے فروغ اور اہلِ بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی ترویج میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔تقریب کے اختتام پر فارغ التحصیل نوجوان مبلغین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور انہیں دینی تبلیغ و خدمت کے میدان میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کی تلقین کی گئی۔




