عراق

ماہِ محرم سے قبل عراق میں زائرین کی سہولت اور سڑکوں کی سلامتی کے لئے خصوصی انتظامات

ماہِ محرم الحرام کی آمد اور عزاداریِ حسینی کے آغاز کے پیشِ نظر عراق کے محکمہ ٹریفک نے ملک بھر میں ایک جامع ٹریفک اور سکیورٹی منصوبہ کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

اس منصوبہ کا مقصد شاہراہوں، زیارتی راستوں اور مذہبی جلوسوں کے مقامات پر حفاظتی اقدامات کو مؤثر بنانا اور زائرین کی آمد و رفت کو آسان بنانا ہے۔

محکمہ تعلقات و میڈیا کے ڈائریکٹر حیدر شاکر محمد نے متوقع بڑی تعداد میں زائرین کی آمد کے پیشِ نظر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے عوام، بالخصوص ڈرائیوروں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور عزاداری کے جلوسوں کے دوران ٹریفک پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

عراقی حکام کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امداد کی فراہمی کے لیے ایمرجنسی نمبر 911 چوبیس گھنٹے فعال رہے گا، تاکہ شہری اور زائرین اپنی اطلاعات بروقت متعلقہ اداروں تک پہنچا سکیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button