خبریں

بدھ یکم محرم الحرام ہوگی: دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

دفترِ مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بدھ کا دن ماہِ محرم الحرام کا پہلا دن ہوگا۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اس مناسبت سے مؤمنین کی آگاہی کے لئے دفترِ آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

اعلان میں کہا گیا ہے: "جملہ مؤمنین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ دفترِ مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی (دام ظلہ) کے اعلان کے مطابق منگل 16 جون 2026 ماہِ ذی الحجہ الحرام کا آخری دن شمار ہوگا، جبکہ بدھ (17 جون 2026) یکم محرم الحرام 1448 ہجری قرار پائے گی۔”

اسی طرح هندوستان مین مرکزی چاند کمیٹی کے صدر حجت الاسلام مولانا سید سیف عباس نقوی نے منگل کو رویت ہلال کی تصدیق کی اور17 جون 2026 کو یکم محرم الحرام کا اعلان کیا ۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button