امریکہ

الینوائے میں شکاگو کے شمال مغربی مضافات کی اسلامی انجمن کا "اوپن ڈورز” پروگرام

امریکہ کی ریاست الینوائے میں واقع ایک مسجد نے اسلام کی حقیقی تعلیمات متعارف کرانے اور غلط فہمیوں کے ازالے کے لئے اپنے دروازے دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے لئے کھول دیے۔

الینوائے میں شکاگو کے شمال مغربی مضافات کی اسلامی انجمن نے "اوپن ڈورز” (کھلے دروازے) پروگرام کا انعقاد کیا۔ جس میں غیر مسلم افراد کو اسلام کی تعلیمات سے براہِ راست آگاہی فراہم کی گئی۔

اس تقریب کا مقصد جہالت اور تفرقہ کی جگہ شعور، باہمی احترام اور بہتر فہم کو فروغ دینا تھا۔

اس موقع پر ماہرین نے قرآنِ کریم کی بنیادی تعلیمات، نماز کی اہمیت اور طریقۂ ادائیگی پر روشنی ڈالی، جبکہ اسلام میں خواتین کے حجاب کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو بھی دور کیا۔

مقررین نے واضح کیا کہ حجاب اسلامی تعلیمات کا حصہ ہے اور اس کا اختیار و انتخاب خواتین کے ذاتی اور دینی شعور سے وابستہ ہے۔

خبر رساں ادارہ ڈیلی ہیرالڈ کے مطابق یہ ثقافتی اور تعلیمی اقدام اسلام کے بارے میں پھیلائے جانے والے منفی تصورات اور غلط فہمیوں کے تدارک کی جانب ایک مؤثر قدم ہے، کیونکہ امریکا میں مسلمان اب بھی اسلاموفوبیا، مذہبی تعصب اور اس کے نتیجے میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات کا سامنا کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button