افغانستان
ہرات میں احتجاجی مظاہروں پر قابو پانے کے لئے طالبان کی سینکڑوں فوجی اہلکاروں اور بکتر بند گاڑیوں کی تعیناتی
ہرات میں احتجاجی مظاہروں پر قابو پانے کے لئے طالبان کی سینکڑوں فوجی اہلکاروں اور بکتر بند گاڑیوں کی تعیناتی
افغانستان کے مغربی علاقوں میں عوامی احتجاجی مظاہروں کے آغاز کے بعد طالبان حکومت کی سکیورٹی فورسز نے صوبہ ہرات کے مرکزی شہر ہرات کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
مڈل ایسٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مظاہروں کے پھیلاؤ اور تسلسل کو روکنے کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر سینکڑوں مسلح اہلکاروں اور درجنوں بکتر بند گاڑیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
یہ اقدام احتجاجی اجتماعات کو قابو میں رکھنے کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات کے تحت کیا گیا ہے۔