مصنوعی ذہانت کے دور کا مقابلہ کرنے کے لئے سنگاپور کے اسلامی مدارس کا روڈ میپ تیار
مصنوعی ذہانت کے دور کا مقابلہ کرنے کے لئے سنگاپور کے اسلامی مدارس کا روڈ میپ تیار
سنگاپور کے اسلامی مدارس نے اعلیٰ دینی اور انتظامی حکام کی موجودگی میں ایک اسٹریٹجک اجلاس کے دوران جدید ٹیکنالوجی کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے اور دینی شناخت کو برقرار رکھنے کے لئے ایک نئی عملی حکمتِ عملی مرتب کی۔
سنگاپور کی اسلامی امور کونسل (MUIS) کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق، اس اجلاس میں ملک کے مفتی بھی شریک تھے۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ طلبہ کو تنقیدی فکر (Critical Thinking) سے آراستہ کیا جائے اور دینی علوم کو مصنوعی ذہانت (AI) جیسی جدید مہارتوں کے ساتھ مربوط کیا جائے۔
اجلاس میں "سنگاپور کالج آف اسلامک اسٹڈیز” کے قیام کے اسٹریٹجک منصوبے کی بھی منظوری دی گئی، جسے مستقبل کے فکری و دینی رہنماؤں کی تربیت کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔
اس کے علاوہ اسلامی مدارس کے لیے تین سالہ ترقیاتی منصوبوں کو بھی منظور کیا گیا تاکہ تعلیمی ادارے مستقبل کے چیلنجوں کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔




