مقدس مقامات اور روضے

حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کے روضۂ مطہر میں ماہِ محرم الحرام کے استقبال اور عزاداروں کی میزبانی کے لئے تیاریاں مکمل

حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کے روضۂ مطہر میں ماہِ محرم الحرام کے استقبال اور عزاداروں کی میزبانی کے لئے تیاریاں مکمل

آلِ اللہ کے غم و اندوہ کے ایام اور ماہِ محرم الحرام کی آمد کے موقع پر دمشق میں واقع امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام کی دخترِ گرامی، حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کے ملکوتی روضۂ مبارک کو عزادارانِ حسینی کے استقبال کے لیے آراستہ و تیار کیا جا رہا ہے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، شائع شدہ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ حرمِ مطہر کے مختلف حصوں میں کربلا کے شہداء کے مبارک ناموں سے مزین سیاہ پرچم اور کتیبے نصب کر دیے گئے ہیں، جنہوں نے پورے روضے کو ایک روحانی اور غمگین فضا میں ڈھانپ لیا ہے۔

اہلِ بیت علیہم السلام کے عقیدت مند حرم کے رواقوں اور صحنوں کی صفائی، غبارروبی اور سیاہ پوشی میں مصروف ہیں، تاکہ ماہِ محرم کے دوران مجالسِ عزاء، نمازِ جماعت کے اجتماعات اور مختلف مذہبی و عزائی جلوسوں اور ہیئتوں کی شایانِ شان میزبانی کی جا سکے۔

یہ تمام تیاریاں حضرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی یاد کو زندہ رکھنے اور زائرین و عزاداران کے لئے ایک پُرمعنویت اور روح پرور ماحول فراہم کرنے کے مقصد سے انجام دی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button