ماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

محرم و صفر کے لئے آمادگی پر زور، بغداد میں مرکزِ فکرِ اسلامی اہلِ بیت علیہم السلام کے مدیر کی حسینی خدام سے ملاقات

محرم و صفر کے لئے آمادگی پر زور، بغداد میں مرکزِ فکرِ اسلامی اہلِ بیت علیہم السلام کے مدیر کی حسینی خدام سے ملاقات

بغداد میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی مدظلہ العالی سے منسلک مراکز میں سے "مرکزِ فکرِ اسلامی اہلِ بیت علیہم السلام” کے مدیر علی السرائی نے امام حسین علیہ السلام کے خدام اور مومنین کے ایک گروہ سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں حسینی موکبوں کے چند ذمہ داران اور دینی کارکنان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر انہوں نے آنے والے ماہِ محرم الحرام اور صفر الاحزان کے لیے زیادہ سے زیادہ آمادگی کی ضرورت پر زور دیا۔

اس ملاقات میں حاضرین نے ان دونوں ماہ کی مجالس اور سرگرمیوں کے انعقاد کے لئے بروقت منصوبہ بندی کی اہمیت پر گفتگو کی۔

اسی طرح تبلیغی، ثقافتی اور خدماتی میدانوں میں کوشیں بڑھانے کی ضرورت پر بھی تاکید کی گئی تاکہ تحریکِ حسینی کے مبارک اہداف حاصل ہوں اور معاشرے میں اسلامی اقدارِ اصیل کو تقویت ملے۔

اس نشست کے شرکاء نے حسینی موکبوں اور عوامی سرگرمیوں کے کردار کو اہلِ بیت علیہم السلام کی ثقافت کے فروغ اور پیغامِ عاشورا کی اشاعت میں اہم قرار دیا اور عزاداروں کو شایانِ شان خدمات فراہم کرنے کے لئے مزید ہم آہنگی پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button