دنیا
دنیا میں جبری بے گھری بدستور سنگین مسئلہ، ہر 70 میں سے ایک شخص متاثر: اقوام متحدہ
دنیا میں جبری بے گھری بدستور سنگین مسئلہ، ہر 70 میں سے ایک شخص متاثر: اقوام متحدہ
جنیوا: اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین (UNHCR) کی تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر 70 میں سے ایک شخص جبری طور پر بے گھر ہے۔ اگرچہ گزشتہ دہائی میں پہلی بار عالمی سطح پر بے گھر افراد کی تعداد میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم یہ تعداد اب بھی تشویشناک حد تک بلند ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2025ء میں عالمی مہاجرین کی تعداد 3 فیصد کم ہو کر 4 کروڑ 16 لاکھ رہ گئی، جبکہ ایک کروڑ 47 لاکھ بے گھر افراد اپنے گھروں یا آبائی علاقوں کو واپس لوٹے۔
اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ افغانستان، سوڈان، شام اور مشرقِ وسطیٰ کے نئے تنازعات کے باعث بے گھری کا بحران بدستور برقرار ہے اور لاکھوں افراد طویل المدتی جلاوطنی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔




