پاکستان

ہندوستان ،میر گنج، ضلع بہرائچ: بابِ شہزادی سکینہ سلام اللہ علیہا کا افتتاح، مولانا یعسوب عباس کا خطاب

ہندوستان ،میر گنج، ضلع بہرائچ: بابِ شہزادی سکینہ سلام اللہ علیہا کا افتتاح، مولانا یعسوب عباس کا خطاب

میر گنج، جرول روڈ (ضلع بہرائچ) میں اہلِ ایمان کی جانب سے عقیدت و محبت کے اظہار کے طور پر تعمیر کئے گئے "باب شہزادی سکینہ سلام اللہ علیہا” کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری جنرل مولانا یعسوب عباس نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ربن کاٹ کر مذکورہ باب کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر علاقہ میں مذہبی و روحانی ماحول دیکھنے میں آیا اور مومنین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مومنین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا یعسوب عباس نے امام حسین علیہ السلام کی چہیتی دختر حضرت شہزادی سکینہ سلام اللہ علیہا کی سیرت، فضائل اور کربلا کے بعد پیش آنے والے مصائب پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اہلِ بیت علیہم السلام کی محبت ایمان کا حصہ ہے اور حضرت سکینہ سلام اللہ علیہا کی مظلومیت تاریخِ کربلا کا ایک دردناک باب ہے جو اہلِ ایمان کے دلوں کو ہمیشہ جھنجھوڑتا رہے گا۔

واضح رہے کہ میر گنج کے مومنین نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی صاحبزادی حضرت سکینہ سلام اللہ علیہا سے اپنی عقیدت کے اظہار اور علاقے میں دینی و روحانی وابستگی کے فروغ کے لئے یہ خوبصورت دروازہ (باب) تعمیر کرایا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button