بچہ مزدوری کے خاتمے کا عالمی دن، اسلام بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی زور دیتا ہے
12 جون: بچہ مزدوری کے خاتمے کا عالمی دن، اسلام بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی زور دیتا ہے
12 جون کو دنیا بھر میں بچہ مزدوری کے خاتمے کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر عالمی ادارۂ محنت (آئی ایل او) نے بچوں سے مشقت کے خاتمے، تعلیم کے فروغ اور محفوظ ماحول کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ادارے کے مطابق ہر بچے کا بنیادی حق ہے کہ وہ تعلیم حاصل کرے، کھیل کود کرے اور اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں نکھار سکے۔
اسلام بھی بچوں کے حقوق، تعلیم اور تربیت کو غیر معمولی اہمیت دیتا ہے۔ قرآنِ کریم میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: "کیا جاننے والے اور نہ جاننے والے برابر ہو سکتے ہیں؟” (سورۂ زمر: 9)۔ اسی طرح امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں: "اپنی اولاد کی اچھی تربیت کرو اور انہیں بہترین آداب سکھاؤ۔” (غرر الحکم)
ماہرین کے مطابق بچہ مزدوری کا خاتمہ اور بچوں کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنا نہ صرف ایک عالمی ذمہ داری ہے بلکہ اسلامی تعلیمات کا بھی تقاضا ہے، تاکہ ایک باشعور، باصلاحیت اور باکردار نسل کی تعمیر ممکن ہو سکے۔




