اسلام اور امام حسین علیہ السلام
اسلام اور امام حسین علیہ السلام
از تبرکات مرجع راحل آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد حسینی شیرازی رضوان اللہ تعالی علیہ
حقیقت یہ ہے کہ مسلمانوں کی پسماندگی اور زوال کے اسباب میں سے ایک بڑا سبب اس اسلام کو ترک کرنا ہے جس کے احیاء کے لئے امام حسین بن علی علیہ السلام نے اپنی جان قربان کی۔
یہ دوری اور غفلت صرف عام لوگوں میں نہیں بلکہ بعض ایسی حکومتوں میں بھی پائی جاتی ہے جو اسلام کا دعویٰ کرتی ہیں، مگر عملی طور پر اسلامی تعلیمات کو چھوڑ چکی ہیں۔
حقیقی مسلمان ہونے کا معیار صرف زبان سے دعویٰ نہیں بلکہ اسلام کے قوانین پر عمل کرنا ہے، ورنہ یزید بن معاویہ بھی اسلام کا دعویٰ کرتا تھا اور خود کو مسلمانوں کا خلیفہ کہتا تھا۔
لہٰذا ہم سب پر لازم ہے کہ ہم واقعۂ عاشورا سے علمی اور عملی طور پر بھرپور استفادہ کریں تاکہ اسلام اور اس کے اصولوں کو دوبارہ زندہ کیا جا سکے۔
(کتاب پیغامِ عاشورا – آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد شیرازی)




