افریقہ
کانگو میں ایبولا کے ہولناک اعداد و شمار؛ متاثرین کی تعداد 600 کے قریب پہنچ گئی
کانگو میں ایبولا کے ہولناک اعداد و شمار؛ متاثرین کی تعداد 600 کے قریب پہنچ گئی
کانگو کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ سرکاری رپورٹ کے مطابق، ملک میں ایبولا کی مہلک وبا کی نئی لہر تشویشناک رفتار سے پھیل رہی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس خطرناک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 598 تک پہنچ چکی ہے۔
خبر رساں ادارے "ٹی آر ٹی” (TRT) کے مطابق، کانگو کے صحت حکام نے وائرس کے تیزی سے پھیلنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ اب تک 115 افراد اس بیماری کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں وبا پر قابو پانے کے لیے بین الاقوامی سطح پر امدادی اور طبی کوششیں مسلسل جاری ہیں، تاہم بحران کے مکمل خاتمے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔




