اگر بچہ ساقط نہ کیا جائے اور ماں کی جان خطرے میں ہو تو اسقاطِ جنین جائز ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
اگر بچہ ساقط نہ کیا جائے اور ماں کی جان خطرے میں ہو تو اسقاطِ جنین جائز ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجعِ عالی قدر سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے روزانہ علمی نشست کا انعقاد 21 ذی الحجہ 1447 ہجری بروز اتوار کو ہوا۔
اس نشست میں حسبِ سابق حاضرین کی جانب سے مختلف فقہی مسائل کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی نے اسقاطِ جنین کے بعض احکام کے بارے میں فرمایا: "اگر بچہ ساقط نہ کیا جائے اور اس کی وجہ سے ماں کی موت واقع ہونے کا خطرہ ہو، تو فقہاء کی ایک جماعت نے یہ فتویٰ دیا ہے، اور میری بھی یہی رائے ہے کہ ایسی صورت میں ماں کو بچہ ساقط کرنے کا حق حاصل ہے۔”
معظم لہ نے مزید فرمایا: "اس کی وجہ یہ ہے کہ متشرعہ کے عرف اور فہم میں ماں کی جان کا تحفظ بچے کی حفاظت سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔”
آپ نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: "لہٰذا ایسی صورتِ حال میں اسقاطِ جنین جائز ہے اور اس میں کوئی حرمت نہیں ہے۔”




