امریکہخبریں

امریکہ ؛ ریاست ورجینیا میں مرجعِ عالی قدر مرحوم آیۃ اللہ العظمیٰ فیاض کی یاد میں تعزیتی جلسہ منعقد

امریکہ کی ریاست ورجینیا میں "جمعیت علمائے شیعہ واشنگٹن” کے زیرِ اہتمام مرجعِ تقلید مرحوم آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ محمد اسحاق فیاض رضوان اللہ تعالی علیہ کی یاد میں ایک عظیم الشان تعزیتی جلسہ منعقد ہوا۔

اس روحانی اور باوقار مجلس میں جید علماء کرام، مراجعِ عظامِ تقلید کے دفاتر کے نمائندگان، اسلامی مراکز کے ذمہ داران اور امریکہ میں مقیم مسلمانوں اور شیعوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یہ جلسہ تقریباً ایک صدی پر محیط مرحوم مرجعِ تقلید کی علمی جدوجہد، گراں قدر خدمات اور عالمِ اسلام و مکتبِ اہلِ بیت علیہم السلام کے لئے ان کی بے مثال کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے منعقد کی گئی۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اس تعزیتی اجتماع میں حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد تقی ذاکری نے مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے دفتر کے نمائندے کی حیثیت سے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق، مقررین نے اپنی گفتگو میں اس عظیم عالمِ دین کی درخشاں علمی و عملی سیرت کا تذکرہ کیا، جو 96 برس کی عمر میں اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

انہوں نے حوزۂ علمیہ نجفِ اشرف کی ترقی و استحکام، فقہی آثار کی تدوین اور ممتاز شاگردوں کی تربیت میں آیۃ اللہ العظمیٰ فیاض رضوان اللہ تعالی علیہ کے کلیدی کردار کو سراہا۔

مقررین نے ان کے انتقال کو امتِ مسلمہ کے لئے ایک عظیم اور ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button