شیعہ مرجعیت

غدیر خم کے خطہ میں ریلوے لائن؛ واقعۂ غدیر کے مقام کی نشاندہی کا ایک ذریعہ اور شیعہ میراث کے چھپ جانے کا انتباہ

غدیر خم کے خطہ میں ریلوے لائن؛ واقعۂ غدیر کے مقام کی نشاندہی کا ایک ذریعہ اور شیعہ میراث کے چھپ جانے کا انتباہ

تاریخی خطہ غدیر خم، وہ مقام جہاں رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ نے امیرالمؤمنین علیہ السلام کی ولایت کا اعلان فرمایا تھا، آج تعمیراتی منصوبوں اور ریلوے لائن کے راستے کے سائے میں آ چکا ہے۔

یہ صورتِ حال اس اہم مقام کی اسلامی اور شیعی تاریخ کے مستقبل کے حوالے سے سنجیدہ تشویش کو جنم دے رہی ہے۔

نیوز چینل “شیعہ پلس” نے اس علاقہ کی تصاویر اور ویڈیوز شائع کر کے شیعہ برادری کی توجہ یہاں جاری نئی تعمیرات کی طرف مبذول کرائی ہے اور غدیر خم کی جغرافیائی نشانیوں کے کمزور ہونے پر انتباہ جاری کیا ہے۔

اہم نکتہ یہ ہے کہ موجودہ حالات میں غدیر خم کے ممکنہ مقام کی نشاندہی کا ایک ذریعہ یہی ریلوے لائن اور اس کے اطراف کی تعمیرات ہیں۔

یعنی جو نشانی آج اس مقام کو تلاش کرنے میں مدد دے رہی ہے، وہ مستقبل میں اسی تاریخی شناخت کو چھپانے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

غدیر خم محض ایک جغرافیائی مقام نہیں بلکہ اہلِ بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کی اعتقادی یادداشت کا ایک اہم حصہ ہے۔

اسی لئے اس مقام کا تحفظ اور اس کی درست پہچان و تعارف ایک دینی، تاریخی اور عالمی ذمہ داری شمار ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button