دہلی میں ہولناک آتشزدگی؛ کئی منزلہ ہوٹل میں 21 افراد جاں بحق، درجنوں کو بچا لیا گیا
دہلی میں ہولناک آتشزدگی؛ کئی منزلہ ہوٹل میں 21 افراد جاں بحق، درجنوں کو بچا لیا گیا
نئی دہلی میں ایک کئی منزلہ عمارت میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ حادثہ دہلی کے علاقہ مالوی نگر میں پیش آیا۔
آگ لگنے کے بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں انجام دیں، جن کے دوران 40 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بعض غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
حادثہ کی تصاویر اور ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ امدادی اداروں نے آگ پر قابو پانے اور عمارت میں پھنسے افراد کو بچانے کے لئے وسیع پیمانے پر کارروائی کی۔ حکام نے حادثے کی مکمل وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔




