سعودی عرب
مدینہ منوّرہ میں پولیس کا ایک نوجوان سے «یا حسین» لکھے پیراہن کی بنا پر ناروا سلوک؛
مدینہ منوّرہ میں پولیس کا ایک نوجوان سے «یا حسین» لکھے پیراہن کی بنا پر ناروا سلوک؛
مدینہ منوّرہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں پولیس اہلکاروں نے ایک نوجوان کو محض اس لیے روک کر تھانے منتقل کر دیا کہ اس نے «یا حسین» کی عبارت سے مزیّن پیراہن زیبِ تن کر رکھا تھا۔
خبر رساں ادارے «خبرنیوز فارسی» کے مطابق اس نوجوان کو اس کے والد سمیت تقریباً ایک گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا، بعد ازاں انھیں ایک سنّی عالمِ دین کے سامنے پیش کیا گیا جہاں سے یہ تعہد لیا گیا کہ وہ اپنا لباس تبدیل کریں گے، کیوں کہ پیراہن پر درج عبارت کو «بدعت» قرار دیا گیا تھا۔
اس خبر کے منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر ردِّ عمل کا ایک طوفان اٹھ کھڑا ہوا اور چہار سُو تنقید کی آوازیں بلند ہونے لگیں۔




