شیعہ مرجعیت

روایات کے مطابق تمام 14 معصومین علیہم السلام کی رجعت ہوگی: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کی روزانہ علمی نشست بروز جمعرات 11 ذی الحجہ 1447ھ منعقد ہوئی۔

اس نشست میں، حسبِ سابق، آپ نے حاضرین کی جانب سے مختلف فقہی مسائل کے بارے میں کئے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے حضرت حجت علیہ السلام کے ظہور کے بعد معصومین علیہم السلام کی رجعت کے بارے میں فرمایا: روایات میں وارد ہوا ہے کہ تمام چودہ معصومین علیہم السلام کی رجعت ہوگی، اور یہ تمام ہستیاں اسی طرح عدل و انصاف کے ساتھ حکومت کریں گی جیسے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام کے زمانے میں حکومتِ عدل قائم تھی۔

معظم لہ نے مزید فرمایا: جب حضرت حجت علیہ السلام شہادت پائیں گے تو روایات کے مطابق امام حسین علیہ السلام رجعت فرمائیں گے، زندہ ہوں گے اور اپنی قبرِ مبارک سے باہر تشریف لائیں گے۔ پھر وہ امام زمانہ علیہ السلام کی تجہیز و تکفین اور حنوط کا انتظام کریں گے اور آپ کو اپنی جگہ سپردِ خاک کریں گے۔ اس کے بعد امام حسین علیہ السلام طویل مدت تک حکومت فرمائیں گے اور پھر وفات پائیں گے۔ اس کے بعد رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام رجعت فرمائیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button