پاکستان

یو اے ای سے ہزاروں پاکستانی شیعہ مسلمانوں کی بے دخلی، خاندان شدید مشکلات کا شکار

یو اے ای سے ہزاروں پاکستانی شیعہ مسلمانوں کی بے دخلی، خاندان شدید مشکلات کا شکار

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے بڑی تعداد میں پاکستانی شیعہ مسلمانوں کو ملک بدر کئے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث متاثرہ خاندان شدید معاشی اور سماجی مشکلات سے دوچار ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران ہزاروں پاکستانیوں کو اچانک ملازمتوں سے فارغ کرکے واپس پاکستان بھیج دیا گیا، جبکہ کئی افراد اپنی جمع پونجی اور ذاتی سامان تک حاصل نہ کر سکے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ انہیں حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی اور بعد ازاں ملک بدر کر دیا گیا۔ بعض افراد نے دعویٰ کیا کہ ان کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیے گئے ہیں، جس سے ان کے اہلِ خانہ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی حکام کا مؤقف ہے کہ یو اے ای کی جانب سے کارروائیاں مذہبی بنیادوں پر نہیں بلکہ مقامی قوانین کی خلاف ورزی کے سبب کی گئی ہیں۔

تاہم اس معاملے پر مختلف حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button