پاکستان

پاکستان میں قربانی کا رجحان بڑھ گیا، 74 لاکھ 70 ہزار جانور ذبح

پاکستان میں قربانی کا رجحان بڑھ گیا، 74 لاکھ 70 ہزار جانور ذبح

پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال عیدالاضحیٰ کے دوران ملک بھر میں 74 لاکھ 70 ہزار جانور قربان کیے گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.06 فیصد زیادہ ہیں۔ گزشتہ سال 69 لاکھ 77 ہزار 565 جانور قربان کیے گئے تھے۔

ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق قربان کیے گئے جانوروں میں 27 لاکھ 50 ہزار گائیں اور بیل، 42 لاکھ بکرے، 5 لاکھ بھیڑیں اور 25 ہزار اونٹ شامل ہیں۔

ٹینریز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ اس سال گائے اور بیل کی کھال کی اوسط قیمت 2200 روپے، بکرے کی 600 روپے، بھیڑ کی 100 روپے اور اونٹ کی کھال کی قیمت 2000 روپے رہی۔ قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی مجموعی مالیت 8 ارب 67 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button