پاکستان
جموں کے جنگلات میں خوفناک آگ، بڑے پیمانے پر تباہی
جموں کے جنگلات میں خوفناک آگ، بڑے پیمانے پر تباہی
جموں خطے کے مختلف اضلاع کے جنگلات میں لگی شدید آگ نے وسیع پیمانے پر درختوں، پودوں اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچایا ہے۔
پونچھ، راجوری، نوشہرہ، ادھم پور، ریاسی، رامبن اور جموں کے کئی علاقوں میں آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، جبکہ محکمہ جنگلات اسے قابو کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کی ممکنہ وجوہات میں شدید گرمی، بجلی کی تاروں کا گرم ہونا اور انسانی غفلت شامل ہیں۔
گزشتہ سال بھی جموں ڈویژن میں جنگلاتی آگ کے سینکڑوں واقعات پیش آئے تھے، جن سے سیکڑوں ہیکٹر جنگلات متاثر ہوئے تھے۔




