خبریں

روس کے صوبہ تاتارستان میں مساجد اور نماز خانوں کی تعمیر کے لئے نئے ضوابط منظور

روس کے صوبہ تاتارستان کی دینی انتظامیہ برائے مسلمانان نے مساجد اور نماز خانوں کی تعمیر، مرمت اور استعمال سے متعلق دو نئے ضابطے منظور کر لئے ہیں۔

’’مسلمانانِ سراسرِ جہان‘‘ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اسلامی شناخت اور تاتاری روایتی طرزِ تعمیر کے تحفظ کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

ان نئے ضوابط میں نماز خانوں کی تعمیر کے لئے مخصوص اصول و قوانین بھی مقرر کئے گئے ہیں، جبکہ حفاظتی معیار برقرار رکھنے اور بغیر اجازت نماز خانوں کو مساجد میں تبدیل کرنے سے روکنے کے لئے بھی واضح ہدایات دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button