خبریں
غلامی میں ویٹیکن کے کردار پر پوپ کا اظہارِ افسوس

پوپ لیو نے اپنے پہلے باضابطہ منشور ’’ماگنیفیکا ہومانیتاس‘‘ میں کیتھولک کلیسا کی تاریخ کے ایک حصے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے غلامی کو جائز قرار دینے میں ویٹیکن کے کردار پر افسوس ظاہر کیا اور اسے اس مذہبی ادارے کی تاریخ کا ایک تاریک باب قرار دیا۔
ادارۂ مکالمۂ ادیان کے ٹیلی گرام چینل کی رپورٹ کے مطابق اس دستاویز میں کہا گیا ہے کہ تاریخ کے بعض ادوار میں کلیسا کے بعض مؤقف نے براہِ راست یا بالواسطہ طور پر غیر مسیحیوں کو غلام بنانے کی حمایت کی، جبکہ غلاموں کی تجارت کے خلاف واضح اور مضبوط موقف اختیار نہیں کیا گیا۔
منشور کے دوسرے حصے میں پوپ لیو نے جدید ٹیکنالوجی کے اخلاقی اثرات کے بارے میں بھی خبردار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر مصنوعی ذہانت کی ترقی میں انسانی عزت و وقار کو نظر انداز کیا گیا تو یہ جدید دور کی ایک نئی قسم کی غلامی کو جنم دے سکتی ہے۔




