
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اہلیہ کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔
علامہ سید ساجد علی نقوی کی اہلیہ مومنہ، عابدہ، زاہدہ، محب اہل بیت اور آقا امام حسین علیہ السلام کی عزادار تھیں۔
انتقال کی خبر نشر ہوتے ہی پاکستان و بیرون پاکستان سے مومنین خاص طور سے علماء نے کال، پیغامات اور میسجز کے ذریعہ علامہ ساجد نقوی، ان کے فرزند اور دیگر افراد خاندان کو تعزیت پیش کی۔
مرحومہ کی تدفین ملہووالی پنڈی گھیپ ضلع اٹک پنجاب میں ہو گی۔
مرحومہ کے لواحقین میں شوہر علامہ ساجد نقوی اور فرزندان ڈاکٹر سید عون ساجد، سید محمد ساجد، سید علی ساجد ہیں۔




