افغانستان

کابل کے تجارتی بازار میں مہلک فائرنگ؛ سرائے شہزادہ کے قریب 4 افراد ہلاک

کابل کے تجارتی بازار میں مہلک فائرنگ؛ سرائے شہزادہ کے قریب 4 افراد ہلاک

کابل کے ایک تجارتی بازار میں فائرنگ کے واقعہ میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ واقعہ سرائے شہزادہ کے قریب پیش آیا جس کے بعد علاقہ میں تاجروں اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

"طلوع نیوز” کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ یہ جھڑپ زرگری بازار میں ہوئی، جبکہ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک محافظ بھی شامل ہیں۔

"رائٹرز” کے مطابق سکیورٹی فورسز نے واقعے سے متعلق چند افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور ابتدائی طور پر جھگڑے کی وجہ ذاتی اختلاف بتائی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button