اسلامی دنیاخبریں
روزِ عرفہ سے قبل مهران سرحد پر عاشقانِ حسینی کا عظیم اجتماع

روزِ عرفہ کے قریب آتے ہی ایران و عراق کی سرحد مهران پر زائرینِ کربلا کا غیرمعمولی ہجوم دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ہزاروں عاشقانِ اہلِ بیت علیہم السلام شوق و عقیدت کے ساتھ عتباتِ عالیات، خصوصاً کربلا کی جانب رواں دواں ہیں۔
اس وقت سرحدی گزرگاہ زائرین کی آمد و رفت کے لئے مکمل طور پر کھلی ہے، تاہم روزِ عرفہ سے قبل زیارت کے خواہشمند افراد کی بڑی تعداد کے باعث داخلی راستوں پر شدید رش اور ٹریفک کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بعض زائرین نے کہا کہ اس غیرمعمولی جذبۂ عقیدت کے پیشِ نظر متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ اضافی سروس گیٹس قائم کئے جائیں اور قانونی مراحل کو مزید تیز کیا جائے تاکہ زائرینِ امام حسین علیہ السلام کی آمد و رفت میں سہولت اور ان کے شایانِ شان احترام کو یقینی بنایا جا سکے۔




